ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کا دو روزہ اجلاس پشاور میں شروع

جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کا دو روزہ اجلاس پشاور میں شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کا دو روزہ اہم اجلاس آج مفتی محمود مرکز پشاور میں شروع ہوگیا۔

جے یو آئی کے ترجمان کے مطابق اجلاس کی صدارت جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کر رہے ہیں، جبکہ مرکزی و صوبائی قائدین سمیت ایک ہزار سے زائد اراکین اجلاس میں شریک ہیں۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق اجلاس کے ایجنڈے میں انتظامی یونٹس اور نئے صوبوں کے قیام کی بازگشت پر بحث شامل ہے، جبکہ آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لیے صوبائی جماعتوں کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں ملک میں امن و امان کی تشویشناک صورتحال پر غور کیا جائے گا، جبکہ ملکی و بین الاقوامی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گاجبکہ آئندہ کی سیاسی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔