سٹی 42 : رواں سال 8 ماہ میں چوری کے 39 ہزار 624، نقب زنی کے 1472 مقدمات درج ہوئے ۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق چوری کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن9290مقدمات کیساتھ سرفہرست، صدرڈویژن چوری کی8748وارداتوں کیساتھ دوسرےنمبرپررہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن چوری کے8348مقدمات کیساتھ تیسرےنمبرپررہا، سٹی ڈویژن میں چوری کے5696،اقبال ٹاؤن میں4520مقدمات درج ہوئے، سول لائنز ڈویژن میں رواں سال چوری کی3022وارداتیں ہوئیں۔
ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ نقب زنی کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن396مقدمات کیساتھ سرفہرست، ماڈل ٹاؤن ڈویژن نقب زنی کی326وارداتوں کیساتھ دوسرےنمبرپررہا، صدرڈویژن نقب زنی کے322مقدمات کیساتھ تیسرےنمبرپررہا، سٹی ڈویژن200،سول لائنزڈویژن میں نقب زنی کے132درج، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں نقب زنی کی 96 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔