ویب ڈیسک: آزاد کشمیر کے تمام سرکاری و نجی کالجز میں 5 روزہ ورکنگ ویک نافذ کردیا گیا۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن آزاد کشمیر نے تمام سرکاری و نجی کالجز میں پیر سے جمعہ تک پانچ روزہ ورکنگ ویک نافذ کرنے کا باضابطہ حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
ہائر ایجوکیشن سیکرٹریٹ کے مطابق آزاد کشمیر کے کالجز میں ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ وار تعطیل ہوگی جبکہ پانچ روزہ ہفتہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
حکم نامے کا اطلاق محکمہ ہائر ایجوکیشن کے انتظامی کنٹرول میں آنے والے تمام سرکاری و نجی کالجز پر ہوگا، تمام کالجز کی انتظامیہ کو پانچ روزہ ورکنگ ویک کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق نئے شیڈول کے تحت کالجز پیر سے جمعہ تک معمول کے مطابق کھلے رہیں گے جبکہ ہفتہ اور اتوار کو تعطیل ہوگی۔
ملک کے مختلف صوبوں میں تعلیمی اداروں کے ہفتہ وار ورکنگ ڈیز اور تعطیلات کے حوالے سے الگ الگ انتظامی فیصلے اور شیڈول رائج ہیں۔
پنجاب میں سرکاری اسکولوں کے لیے عموماً پیر سے جمعرات اور جمعہ کے تعلیمی اوقات پر مشتمل پانچ روزہ تدریسی ہفتہ برقرار رکھا جاتا ہے جبکہ ہفتہ اور اتوار ہفتہ وار تعطیل ہوتی ہے۔
سندھ میں بھی سرکاری اسکولوں کا تعلیمی ہفتہ پانچ ورکنگ ڈیز پر مشتمل ہے جبکہ ہفتہ اور اتوار کو تعطیلات ہوتی ہیں، خیبرپختونخوا میں بھی سرکاری اسکولوں کے لیے پانچ روزہ ورکنگ ویک رائج ہے اور ہفتہ وار تعطیلات ہفتہ اور اتوار کو ہوتی ہیں۔
بلوچستا ن میں بھی تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار دو چھٹیاں ہوتی ہیں، یوں آزاد کشمیر کے کالجز میں پانچ روزہ ورکنگ ویک کے نفاذ کے بعد خطے کے تعلیمی اداروں کا ہفتہ وار شیڈول بھی ملک کے دیگر بڑے تعلیمی نظاموں سے ہم آہنگ ہوگیا ہے۔