وقاص احمد:لاہور کے علاقے شاہدرہ میں گھریلو ناچاقی پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی زخمی ہوگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق شوہر نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی پر اپنی 55 سالہ بیوی ہمانیہ کو گولی مار دی۔ خاتون کے سر پر گولی لگی۔
ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور تشویشناک حالت میں میو ہسپتال منتقل کردیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔