ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا: محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا: محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : آج رات کے موسم کی صورتحال کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ 

اتوار کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق ملک کے   بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ  میدانی    علاقوں میں دن  کے دوران  گرم رہے گا، تاہم بعداز دوپہر شمالی پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور گردونواح   میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران گرم رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں  موسم خشک  جبکہ دن کےدوران میدانی علاقوں میں موسم  گرم  رہنے کی توقع ہے تاہم بعداز دوپہر  بالائی اضلاع  میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ 

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک  جبکہ دن کے دوران میدانی علاقوں میں موسم گرم رہنے کی توقع ہے، مری گلیات اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ بعد ازدوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں  موسم گرم اورخشک جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم  گرم اور  خشک  رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر  اور گلگت بلتستان میں    بعداز دوپہر  مطلع جزوی ابرآلودرہنے کے علاوہ  گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔