ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علیم خان کی استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت سے ملاقات، بلدیاتی انتخابات پر مشاورت

علیم خان کی استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت سے ملاقات، بلدیاتی انتخابات پر مشاورت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری شعیب صدیقی سے ملاقات کی، جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں لاہور کینٹ کے صدر ماجد نزیر اور نائب صدر لاہور لکی خان ہمرہ بھی موجود تھے  ملاقات کے دوران نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے پارٹی کے مؤقف اور حکومتی حمایت پر گفتگو کی گئی، جبکہ رواں سال ہونے والے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات پر بھی مشاورت ہوئی۔

عبدالعلیم خان نے شعیب صدیقی کو بلدیاتی انتخابات کی تیاری کرنے اور تنظیم سازی تیز کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں کے باعث ملک درست سمت میں جا رہا ہے۔