ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونیورسٹی آف اونٹاریو کا اسلامو فوبیا کے شکار خاندان کے نام پر دو وظائف جاری کرنیکا اعلان

یونیورسٹی آف اونٹاریو کا اسلامو فوبیا کے شکار خاندان کے نام پر دو وظائف جاری کرنیکا اعلان
کیپشن: پاکستانی نژاد کینیڈین خاندان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کینیڈا میں  اسلاموفوبیا کا شکار ہونے والے پاکستانی نژاد کینیڈین خاندان کے دو ارکان کے نام پر ویسٹرن یونیورسٹی آف اونٹاریو نے دو اسکالر شپ جاری کرنے کا اعلان کردیا۔
رپورٹ  کے مطابق مدیحہ سلمان  میموریل اسکالر شپ سول اور ماحولیات انجنیئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی پی ایچ ڈی یا ماسٹرز کی بہترین طالبہ کو دیا جائے گا جبکہ سلمان افضل  میموریل سکالر شپ صحت و بحالی سائنسز کے شعبے کے  پی ایچ ڈی  یا ماسٹرز کے بہترین طالب علم کو ملے گا۔ ویسٹرن یونیورسٹی کے صدر ایلن شیپرڈ کا کہنا تھا کہ یہ وظائف متاثرہ خاندان سے اظہار یکجہتی کے لئے جاری کئے گئے ہیں۔

 یادرہےکینیڈا میں مسلمان پاکستانی خاندان کو 20 سالہ ملزم ناتھانیئل ویلٹمین نے گاڑی سے روند ڈالا تھا۔ واقعے کو کینیڈین وزیراعظم نے دہشت گردی قرار دیا تھا۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں عمر رسیدہ ماں، ان کا فزیو تھراپسٹ بیٹا، بہو اور کمسن پوتی شامل ہیں جبکہ 9 برس کا پوتا شدید زخمی ہوا ہے جو ہسپتال میں زیرِ علاج ہے۔کینیڈا میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے پاکستانی خاندان کا تعلق لاہور سے ہے۔