متحدہ عرب امارات کی منڈی میں پاکستان سے برآمد گوشت کی ڈیمانڈ بڑھ گئی

متحدہ عرب امارات کی منڈی میں پاکستان سے برآمد گوشت کی ڈیمانڈ بڑھ گئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 :  متحدہ عرب امارات کی منڈی میں پاکستان سے برآمد گوشت کی طلب بڑھ گئی، پاکستانی کمپنی کو 40لاکھ ڈالر فروزن گوشت کی فراہمی کا آرڈر مل گیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق یو اے ای کی کمپنی نے پاکستانی کمپنی کو 40لاکھ ڈالر کا منجمد گوشت یو اے ای کو برآمد کرنے کا آرڈر دیا ہے۔ اس سلسلے میں دی اورگینک میٹ لمیٹڈ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو کو خط لکھ کر  آگاہ کردیا ہے۔

 پاکستانی کمپنی کا کہنا ہے کہ یو اے ای مارکیٹ کیلئےہونے والا یہ معاہدہ پاکستانی گوشت کے معیاری ہونے کا ثبوت ہے۔

یا د رہے کہ پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی  کمپنی سے دوسری مرتبہ 40لاکھ ڈالر منجمد گوشت  برآمد کرنے کا آرڈر ملا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer