اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے  زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کی نشاندہی کر دی۔ 

State Bank of Pakistan , City42 , Foreign Exchange reserves
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے  زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کی نشاندہی کر دی۔ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر 19 اپریل کو 9.32 کروڑ ڈالرز کم ہوئے ہیں۔ ملکی زرمبادلہ ذخائر 19 اپریل تک 13.28 ارب ڈالر رہے تھے۔

اسٹیٹ بینک کی ویکلی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ اسٹیٹ بینک کے اپنے زرمبادلہ کے ذخائر  7.35 کروڑ  ڈالر کم ہو کر 7.98 ارب ڈالر رہے۔

 اسٹیٹ بینک  کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 1.97 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.29 ارب ڈالر رہے۔