سٹی 42: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی اجلاس میں ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ کے پی سی ون کی اصولی منظوری دیدی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیرصدارت لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہواجس میں گلبرگ سے موٹروے تک ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ کے پی سی ون کی اصولی منظوری دیدی گئی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ کی فنانسگ کا طریقہ کار طے کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ لاہور کے شہریو ں کی ضرورت ہے۔ ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ کو تیز رفتاری سے پایا تکمیل تک پہنچایا جائے۔
اجلاس کے دوران کنسلٹنٹ نے لاہور ڈویژن کے ماسٹر پلان 2050 کےاہم خدوخال کے حوالے سے بریفنگ دی۔ لاہور ماسٹر پلان کیلئے سپروائزری کمیٹی تشکیل دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا لاہو رماسٹر پلان کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہناتھاکہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے قابل قبول ماسٹر پلان پیش کیا جائے۔
اجلاس میں نیا پاکستان اپارٹمنٹس کی تعمیر کے حوالے سے ایل ڈی اے اور بینک آف پنجاب کے مابین مختلف معاہدوں کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا نیا پاکستان اپارٹمنٹس پراجیکٹ پر کام تیز کرنے کا حکم، ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کی جانب سے اجلاس کو بریفنگ دی گئی ، ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق ، ایمپلائز کوٹہ کیس کا معاملہ قانونی مشاور ت کیلئے لاء ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کردیا گیا
ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی اجلاسں میں جوہر ٹاؤن میں فنانس اینڈ ٹریڈ سینٹر کی 325 کنال اراضی نیلام کرنے اور لے آؤٹ پلان، بلڈنگ ریگولیشن اور دیگر امور کی مشروط اجازت دے دی گئی ، مینجمنٹ آف پراپرٹیز آف ایل ڈی اے جوائنٹ وینچر ریگولیشن 2022 کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔