ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فوڈ اتھارٹی کا جعلی مصالحہ جات بنانے والوں کیخلاف گرینڈ آپریشن

فوڈ اتھارٹی کا جعلی مصالحہ جات بنانے والوں کیخلاف گرینڈ آپریشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمران یونس ) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں رات گئے بڑا آپریشن، سبزہ زار میں ملاوٹی مرچیں بنانے والی سپر سپائس فیکٹری سیل کر دی گئی، 15 ہزار کلو تیار مرچیں،4 ہزار کلو کے قریب تیار ہلدی اور 10 ہزار کلو خام مال موقع سے برآمد کرلیا گیا۔

فوڈ اتھارٹی کا وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں پی ایف اے ٹیموں نے سبزہ زار میں ملاوٹی مرچیں بنانے والی سپر سپائس فیکٹری سیل کردی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق مرچوں میں بھوسے، مکئی اور چوکر کی ملاوٹ کی جا رہی تھی، اس دوران گرائنڈنگ اور پیکنگ مشینیں اکھاڑ دی گئیں جبکہ لیبل اور دیگرسامان ضبط کرلیا گیا۔

فیکٹری مالک موقع سے فرار ہوگیا اور تھانہ سبزہ زار میں مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کےمطابق مرچ اور ہلدی کو مختلف ناموں سے پیک کر کے رمضان المبارک کا سٹاک تیار کیا جارہا تھا۔ رمضان المبارک سے قبل ملاوٹ مافیا خصوصی طور پر متحرک ہو جاتا ہے۔