وزیر اعلی پنجاب نے شاہدرہ میٹرو بس اسٹیشن کا افتتاح کردیا

 وزیر اعلی پنجاب نے شاہدرہ میٹرو بس اسٹیشن کا افتتاح کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد : وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شاہدرہ میٹرو بس اسٹیشن کا افتتاح کرنے کےلئے پہنچ گئیں ۔ 
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے شاہدرہ موڑ اوورہیڈ پروجیکٹ کی تعمیر کے دوران تباہ ہونے والے شاہدرہ میٹرو بس کی تزئین و آرائش کا افتتاح کردیا۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے وزیر اعلیٰ کو پروجیکٹ کے بارے میں بریفگ دی، کہا کہ شاہدرہ میٹرو بس ٹرمینل 432 ملیں کی لاگت سے بنایا گیا، شاہدرہ بس ٹرمینل سے روازنہ 25 ہزار افراد سفر کرتے ہیں۔ 
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان ،سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر ،ڈی سی لاہور رافعہ حیدر،ڈی جی ایل ڈی طاہر فاروق، چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید خان سمیت دیگر اس موقع پر موجود تھے۔ اس کے علاوہ صوبائی کابینہ کے اراکین عظمی بخاری، بلال اکبر خان ،زیشان ملک ، ارکان اسمبلی ملک ریاض، سمیع اللہ خان، غزالی سلیم بٹ بھی موجود تھے۔