پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف سپر لیگ میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا

 پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف سپر لیگ میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے انگلینڈ کے خلاف سپر لیگ میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا ،  آئندہ برس جولائی میں قومی ٹیم انگلینڈ کا دورہ کرے گی ۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )  نے آئندہ برس جولائی میں قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کا شیڈول جاری کردیا ، پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پاکستا ن اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آٹھ جولائی کو صوفیہ گارڈنز، کارڈف میں ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )   کے مطابق دوسرا ون ڈے دس جولائی کو لارڈز کرکٹ گراونڈ پر ہوگا، تیسرا ون ڈے بارہ جولائی کو ایجبسٹن،  برمنگھم میں ہوگا، سولہ جولائی کو پہلا ٹی ٹونٹی ٹرینٹ برج، نوٹنگھم میں ہوگا، اٹھارہ جولائی کو دوسرا ٹی ہیڈنگلے اور بیس جولائی کو تیسرا ٹی ٹونٹی اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں ہوگا۔

پاکستان کو 2021 میں جنوبی افریقہ، افغانستان، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے ہیں، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا  تھا  کہ ہمیں ورلڈکپ میں براہ راست رسائی اور اس طرز کی کرکٹ میں اپنی رینکنگ بہتر کرنے کے لیے مضبوط ٹیموں کو شکست دینا ہوگی ،مجھے اپنی ٹیم پر یقین ہے کہ وہ بڑی ٹیموں کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer