اوساکا بیٹریز پی ایس ایل فائیو میں آفیشل سپانسر

اوساکا بیٹریز پی ایس ایل فائیو میں آفیشل سپانسر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (حسن علی) اوساکا بیٹریز اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے مابین پی ایس ایل سیزن فائیو میں سپانسر شپ کا معاہدہ طے پا گیا، پاکستان میں کرکٹ کی واپسی اور انٹرنیشنل سیریز میں اوساکا بیٹریز پی سی بی کے ساتھ برانڈ پارٹنر ہوگی۔

 فلیٹیز ہوٹل میں ہونے والی پریس کانفرنس میں سی او او پی سی بی سلمان نصیر، اوساکا بیٹریز کے ڈائریکٹرمصطفیٰ بن طلحہ، منیجر مارکیٹنگ فہد ظہیر خان، معروف اداکار اور کامیڈین سہیل احمد، راﺅ عمر ہاشم خان نے شرکت کی۔ اوساکا بیٹریز کے ڈائریکٹر مصطفی بن طلحہ کا کہنا تھا کہ خوشی ہے اوساکا بیٹریز پی ایس ایل فائیو میں آفیشل سپانسر ہے، پاکستان میں کرکٹ کی بحالی ایک خوش آئند اقدام ہے اور اس سلسلے میں اوساکا بیٹریز پی سی بی کے ساتھ ہے۔

سی او او سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ پوری پی ایس ایل فائیو پاکستان میں ہو رہی ہے، یہ تمام ایونٹ آرگنائز کرنے میں اوساکا بیٹریز نے جس طرح اپنا کردارادا کیا ہے وہ قابل ستائش ہے اور پی سی بی کو فخر ہے کہ اوساکا بیٹریز پی ایس ایل فائیو کا سپانسر ہے اور پی سی بی کی گزشتہ دو سال میں ہونے والی سیریز میں ساتھ ہے۔

معروف اداکار اور اوساکا بیٹریز کے برانڈ ایمبسیڈر سہیل احمد کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل جب بھی ہوتا ہے تو ہمارے سینے چوڑے ہو جاتے ہیں کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی ہوئی، اوساکا کے حوالے سے بہت خوش ہوں۔

اوساکا بیٹریز کے منیجر مارکیٹنگ فہد ظہیر خان کا کہنا تھا کہ فخر ہے کہ اوساکا بیٹریز پی ایس ایل فائیو کا سپانسر ہے۔اس موقع پر اوساکا بیٹریز اور پی سی بی کے مابین سپانسر شپ چیک پر دستخط بھی کئے گئے۔

Sughra Afzal

Content Writer