ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محمد نواز اینٹی ڈوپنگ خلاف ورزی پر تین ماہ کے لیےمعطل

محمد نواز اینٹی ڈوپنگ خلاف ورزی پر تین ماہ کے لیےمعطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی آل راؤنڈر محمد نواز کو اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر تین ماہ کے لیے معطل کر دیا ہے۔

 آئی سی سی کے مطابق خلاف ورزی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے دوران سامنے آئی۔

آئی سی سی نے بتایا کہ محمد نواز کے ڈوپ ٹیسٹ میں ممنوعہ مادہ کارباکسی-ٹی ایچ سی (Carboxy-THC) مثبت پایا گیا۔ یہ ٹیسٹ نیدرلینڈز کے خلاف میچ کے بعد لیا گیا تھا۔ ادارے کے مطابق یہ مادہ مقابلوں سے ہٹ کر اور کھیل کی کارکردگی سے غیر متعلق استعمال کیا گیا تھا۔

محمد نواز کی نااہلی کا اطلاق یکم مئی 2026 سے کیا گیا، جبکہ انہوں نے رضاکارانہ طور پر عارضی معطلی بھی قبول کر لی تھی۔ آ

ئی سی سی کے مطابق اگر وہ مقررہ ڈرگ بحالی پروگرام مکمل کر لیتے ہیں تو سزا صرف ایک ماہ تک محدود رہے گی اور انہیں مزید نااہلی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

آئی سی سی نے یہ بھی واضح کیا کہ نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے لے کر یکم مئی 2026 تک محمد نواز کے تمام نتائج کالعدم تصور کیے جائیں گے۔ ڈھائی ماہ کی معطلی مکمل ہونے کے بعد ان کی عارضی معطلی ختم کر دی گئی ہے۔