ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک اور آڈیو لیک

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک اور آڈیو لیک
کیپشن: Bushra Bibi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ایک اور آڈیو لیک ہو گئی ۔

سوشل میڈیا پر لیک آڈیو بشریٰ بی بی اور نگران بنی گالہ انعام خان کی ہے، آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ بشریٰ بی بی توشہ خانہ کی چیزوں کے بارے میں گفتگو کررہی ہے۔

 بشریٰ بی بی!آپ نے اسفر کو کہاگیا تھا کہ توشہ خانہ سے جو چیزیں آئی ہیں ان کی تصویریں بنا کر آپ کو بھیجے۔نگران بنی گالہ جواب میں کہتا ہے کہ نہیں میں نے تو نہیں کہا تھا۔

بشریٰ بی بی کہتی ہے کہ تو تصویریں کیوںکھینچی تھی گھر کے اندر جو چیز آتی ہے اس کی تصویر تو نہیں کھینچتے،جو چیزیں گھر سے باہر جاتی ہیں ان کی تصویریں کھینچنی چاہئے ۔

بشریٰ بی بی کہتی ہیں کہ جو چیزیں میرے پاس آ رہی ہیں ان کی تصویریں کیوں کھینچی جا رہی ہیں؟

انعام خان کہتا ہے کہ بی بی میں نے نہیں تھا۔

اس پر بشریٰ بی بی کہتی ہیں کہ انعام کہہ رہا ہے کہ اس نے آپ کو تصویریں بھیجی ہیں ۔

نگران بنی گالہ کہتا ہے کہ انعام نے تصویریں بھیجی ہیں لیکن میں نے کہا نہیں تھا۔

بشریٰ بی بی کہتی ہیں کہ گھر کے اندر آنے والی کسی چیز کی تصویر نہیں بناتے وہ میرے پاس آرہی ہیں ،جو چیزیں گھر سے باہر جاتی ہیں ان کی کھینچنی چاہئے ،گھر کے اندر آنےوالی چیزوں کو پروف کرنے کی کیا ضرورت ہے،ایم ایس ہم پر اعتماد کرکے بھیج رہا ہے اس نے تصویریں نہیں بنائیں۔

بشریٰ بی بی نے کہاکہ آپ نے کیا تماشہ بنایا ہوا ہے،بشریٰ بی بی نے مبینہ لیک کال کے دوران انعام خان پر بنی گالہ گھر داخلہ پر پابندی عائد کردی۔