طلبا کا بڑا درد سر ختم

طلبا کا بڑا درد سر ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل) وفاقی حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو ڈگری تصدیق کا آن لائن سسٹم تیار کرنے کی ہدایت کردی ، اب طلبا کو اپنی ڈگریاں تصدیق کیلئے کمیشن بھجوانے اور طویل انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

بیرون ملک تعلیم یا نوکری حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا و طالبات کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے اپنی ڈگریاں تصدیق کروانا لازم ہے، جس کیلئے ڈگریوں کو کمیشن بھجوانا اور طویل انتظار کرنا پڑتا ہے، تاہم اب وفاقی حکومت نے لاکھوں طلبا کی اس مشکل کو حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کو ڈگریوں کی تصدیق کا آن لائن سسٹم تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

 سسٹم میں پاکستان بھر کی تمام یونیورسٹیز اور انٹرمیڈیٹ بورڈز کا سنٹرلائزڈ ڈیٹا بنک تیار کیا جائے گا، تمام متعلقہ ادارے پاس ہونیوالے طلبا کا ڈیٹا فوری طور پر آن لائن سسٹم میں اپ لوڈ کرنے کے پابند ہوں گے، طلبا یا ادارے متعلقہ رول نمبر درج کر کے کسی بھی وقت ڈگری کی تصدیق کرسکیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer