ملک کے بیشتر حصوں میں آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر حصوں میں آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا ، پنجاب ، اسلام آباد، بلوچستان ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے، جبکہ شمالی مشرقی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخواکے بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات اور27 اپریل کے دوران درمیانی سے تیزموسلادھار بارش کے باعث بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں خصوصاً(نوشکی، زیارت، پشین، ہرنائی، ژوب، بارکھان اور نصیر آباد) کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ 27 سے 29 اپریل کے دوران درمیانی سے تیزموسلادھار بارش کے باعث دیر، سوات، چترال،مانسہرہ ، کوہستان اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ اس دوران (27 سے29 اپریل) تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات،کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ آندھی، جھکڑ ، ژالہ باری، گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث انسانی جانوں ، کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے ۔ 

ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال؛ 

ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاح ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، بنوں،ٹانک، وزیرستان، کرک، کوہاٹ، کرم ،باجوڑ، مہمند ، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان ، چترال، دیر، سوات،، کوہستان، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور ، بونیر اور مالاکنڈ میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا ما ت پرژالہ باری کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی اضلاع میں بعض مقا مات موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ 

پنجاب  کے بیشتر اضلاح  مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب،سرگودھا، میانوالی، پاکپتن ، ساہیوال،ڈیرہ غازی خان، بھکر، نور پور تھل ، لیہ، ملتان، کوٹ ادواور بہاولنگر میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔  
بلوچستان  کے بیشتر اضلاح کو ئٹہ ، نو شکی، پشین، ہرنائی، ژوب، بارکھان، قلات، مستونگ، جھل مگسی، نصیر آباد، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ ، زیارت، شیرانی اور موسیٰ خیل میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقا مات پر تیز بارش ہو سکتی ہے۔ سندھ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم بعد از دوپہرتیز  گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔