عامر بھٹی : ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں مزید کمی ہوگئی ، ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔
ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 1.1 فیصد کم ہوگئی، جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 26.94 فیصد پر آگئی ۔
ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 15اشیاء مہنگی، 10 کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ حالیہ ہفتے26اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا، ایک ہفتے میں ٹماٹر 20.83 اور پیاز 14.43فیصد سستے ہوئے، چکن 11.64،آٹا 4.92 فیصد سستا ہوا،انڈے،کیلے،لہسن،ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئیْ، حالیہ ہفتے آلو 1.80،گھی کی قیمت میں 0.70فیصد اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں چینی کی قیمتوں میں 0.60 فیصد اضافہ ہوا ۔