ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت عالیہ میں مقدمات کی سماعت کیلئے ترمیمی ججز روسٹر جاری

عدالت عالیہ میں مقدمات کی سماعت کیلئے ترمیمی ججز روسٹر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ کے جسٹس احمد رضا کے مستعفی ہونے کا معاملہ، عدالت عالیہ میں مقدمات کی سماعت کے لئے ترمیمی ججز روسٹر جاری کر دیا گیا۔

مزید تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ججز ترمیمی روسٹر جاری ہوا جس میں جسٹس احمد رضا کا نام شامل نہیں، ترمیمی ججز روسٹر کا اطلاق 19 نومبر سے تاحکم ثانی ہوگا۔ ترمیمی ججز روسٹر کے مطابق ہائیکورٹ بہاولپور بنچ میں دو ڈویژن اور چار سنگل بنچ کیسز سنیں گے۔

 ڈویژن بنچ نمبر ایک میں جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس علی باقر نجفی، بہاولپور بنچ کے ڈویژن بنچ نمبر دو میں قاضی محمد امین احمد اور جسٹس اسجد جاوید گورال شامل ہیں۔ دونوں ڈویژن بنچز بنچ میں شامل ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی مقدمات کی سماعت کریں گے۔

ہائیکورٹ ملتان بنچ میں چار ڈویژن اور دس سنگل بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔ جسٹس عباد الرحمان لودھی ملتان بنچ میں سینئر جج کی حیثیت سے مقدمات کی سماعت کریں گے۔

ملتان بنچ میں ڈویژن بنچ نمبر ایک جسٹس عباد الرحمان لودھی اور جسٹس طارق سلیم شیخ، ڈویژن بنچ نمبر دو جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس فیصل زمان خان، ڈویژن بنچ نمبر تین میں جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس صادق محمود خرم، ڈویژن بنچ نمبر چار میں جسٹس مجاہد مستقیم احمد اور جسٹس انوارالحق پنوں شامل ہیں۔

 ڈویژن بنچز میں شامل تمام ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی مقدمات کی سماعت کریں گے، جسٹس جواد حسن اور جسٹس فاروق حیدر بھی آئندہ ہفتے ملتان بنچ میں مقدمات کی سماعت کریں گے.

Shazia Bashir

Content Writer