ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خلع کی بنیاد پر نکاح ختم ہو تو بیوی حق مہر میں جائیداد پاس رکھ سکتی ہے؟

خلع کی بنیاد پر نکاح ختم ہو تو بیوی حق مہر میں جائیداد پاس رکھ سکتی ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق )خلع کی بنیاد پر نکاح ختم ہو تو کیا بیوی حق مہر میں جائیداد پاس رکھ سکتی ہے؟لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن کے بلال نےبیوی کو حق مہر میں دیا مکان واپس دلوانے کیلئے دعویٰ دائرکردیا۔
درخواست گزارنے مؤقف اختیارکیاہے کہ بیوی نے خلع کی بنیاد پر طلاق لی اور مجھ پر تشدد اور ظلم کرنے کا الزام لگایا،عدالت نے خلع کی بنیاد پر بیوی کو طلاق کی ڈگری جاری کر دی،بیوی نے حق مہر میں جو مکان لکھوایا تھا اسے ختم کیا جائے ۔
مدعی بلال کی جانب سے شہبازبھٹی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،وکیل نے سپریم کورٹ کے ایک فیصلے سے متعلقہ قانونی نکتے کی نشاندہی کی،عدالتی فیصلے کے مطابق بیوی اگر بغیر الزام ثابت کئے طلاق لیتی ہے تو اسے حق مہر واپس کرنا ہوگا۔

فیملی عدالت کی جانب سے دونوں فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer