ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پولیس نے ڈیڑھ ماہ کے شیر خوار بچے کو بازیاب کرکے ماں کے حوالے کردیا۔ عدالت نے بچے کی بازیابی کے بعد درخواست نمٹا دی۔
جسٹس شہرام سرور چوہدری نے سائلہ عالیہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ خاتون نے اپنے ڈیڑھ ماہ کے شیر خوار بچے کی بازیابی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔درخواست گزار نے اپنے شوہر محمد بلاول سمیت دیگر افراد کے خلاف بچے کی بازیابی کی استدعا کی تھی۔
عدالتی حکم پر غازی آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شیر خوار بچے کو بازیاب کرلیا اور عدالت میں پیش کیا۔بچے کی بازیابی اور اسے ماں کے حوالے کیے جانے کے بعد عدالت نے عالیہ بی بی کی درخواست نمٹا دی۔