ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیشنل چیف سیکرٹری سمیت گریڈ اٹھارہ، انیس ملازمین کے تبادلے

ایڈیشنل چیف سیکرٹری سمیت گریڈ اٹھارہ، انیس ملازمین کے تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: حکومت پنجاب نے سید پرویز عباس کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ انرجی تعینات کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اطہر علی خان کو ایگزیکٹیو ڈائریکٹر لاہور آرٹ کونسل لاہور تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ افشاں کرن امتیاز کو ڈی جی پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ محبوب احمد ناصر کو سیکشن افسر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر تعینات کر کےگریڈ 18 کے افسر محمد عباس کی 365 روزہ رخصت منظور کی گئی ہے۔ گریڈ 19 کے افسر شعیب اقبال سید کی عمرہ رخصت میں تین روزہ توسیع کی گئی ہے۔

 جبکہ محمد طیب طاہر کو جی اے آر شیخوپورہ تعینات کیا گیا ہے۔ ندیم غنی کو سیکشن افسر محکمہ لیبر، عدنان رشید کو سیکشن افسر ایڈمن فور محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات کیا گیا ہے۔ راؤسہیل اختر کو سیکشن محکمہ ٹرانسپورٹ اور محمد شہزاد کو سیکشن افسر محکمہ زراعت، یاسر رضوان کو سیکشن افسر ویلفیئر ٹو اور رضوان اشرف کو سیکشن افسر ویلفیئر تھری محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات کیا گیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer