ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شدید گرمی کی لہر گرم علاقوں کے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں شروع ہوگئیں

Heatwave Balochistan, Baluchistan heatwave, City42, Heatwave Lahore, Sindh heatwave, Summer vocations
کیپشن: ہیٹ ویو کے سبب بلوچستان کی حکومت نے سکول کے کمسن بچوں کو شدید گرمی کے اثرات سے بچانے کے لئے کل ہفہ کے دن سے گرمیوں ک یچھٹیوں کا اعلان کر کے اس ضمن میں پہل کاری کی ہے۔ ہیٹ ویوو پنجاب اور سندھ میں بھی ہے، گلگت اور کشمیر بھی ہیٹ ویو کی زد مین ہیں۔ پنجاب اور سندھ میں بھی امکان ہے کہ حکومتوں کو گرمیوں کی چھٹیاں کچھ پہلے کرنا پڑیں گی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  شدید گرمی کی لہر Heat Wave  کے سبب صوبائی حکومت نے کل 17 مئی سے  گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔ 

حکومت بلوچستان نے صوبے کے ہیٹ ویوو کی زد میں آئے ہوئے علاقوں کے تعلیمی اداروں کے لئے چھٹیوں کا اعلان کردیا  ہے۔
کوئٹہ  میں صوبائی سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے آج  16 اپریل کو اعلان کیا ہے کہ صوبے کے گرم علاقوں میں تعلیمی ادارے 17 مئی سے 31۔جولائی تک بند رہیں گے۔ 

اس سال غیر معمولی گرمی پڑنے اور ہیٹ ویوز Heatwaves  آنے کی فورکاسٹ مارچ میں ہی ہو گئی تھی۔ پاکستان مین سب سے پہلے سٹی42 نے اس فنامنا کے آنے کی نشان دہی کی تھی۔

ہیٹ ویو کے سبب گرمیوں کی چھتیاں معمول کے دنوں  سے پہلے کرنے کا اعلان سب سے پہلے انڈیا کی ریاست مغربی بنگال کی حکومت نے  8 قپریل کو کیا تھا، جس کی پاکستان میں خبر سٹی42 نے ہی شائع کی تھی۔ غگربی بنگال کی ھکومت نے شدید گرمی پڑنے کے امکان کو لے کر   گرمیوں کی چھٹیاں اپریل کے آخر میں کرنے کا فیصلہ اپریل کے پہلے ہفتے ہی سنا دیا تھا۔

بعد مین ہیٹ ویو کے اثرات واقعی آئے تو پنجاب کی حکومت نے بھی سکولوں میں چھٹیاں معمول سے ایک ہفتہ پہلے کرنے کے امکانی فیصلہ کا اعلان کر دیا جبکہ بلوچستان کی حکومت نے کسی پیشگی اعلان کے بغیر ہی آج گرمی کی زد میں آئے ہوئے اضلاع میں چھٹیاں کر دیں۔

ہیٹ ویو کے سبب بلوچستان کی حکومت نے سکول کے کمسن بچوں کو شدید گرمی کے اثرات سے بچانے کے لئے کل ہفہ کے دن سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر کے اس ضمن میں پہل کاری کی ہے۔ ہیٹ ویوو پنجاب اور سندھ میں بھی ہے، گلگت اور کشمیر بھی ہیٹ ویو کی زد میں ہیں۔ پنجاب اور سندھ میں بھی امکان ہے کہ حکومتوں کو گرمیوں کی چھٹیاں کچھ پہلے کرنا پڑیں گی۔ 

پنجاب میں میٹ ڈیپارٹمنٹ نے  19 مئی سے بارش کی فورکاسٹ کر رکھی ہے، بارش اپنی جگہ الگ سے ایک ہیزرڈ ہے، تب بھی حکومت انتظار کر رہی ہے کہ شاید اس بارش سے موسم میں حدت کچھ کنٹرول ہو جائے اور سکول جلد بند نہ کرنا پڑیں۔ 

ہیٹ ویوو کے فنامنا کو سمجھنے کے لئے یہ خبر دیکھئے:  ہیٹ ویو دو چار دن نہیں ڈھائی ہفتےرہے گی،ماہرین  کی پیشگوئی