سٹی42: گرمی کی شدید لہر کے باعث حکام اپریل میں ہی سکولوں کے سٹوڈنٹس کو گرمیوں کی چھٹیاں دینے پر مجبور ہو گئے۔
بھارت کی ریاست بنگال کے شہر کولکتہ میں سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات جلدی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کولکتہ میں سکول کے طلبا کو مئی میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئیوں کے پیش نظر اس سال موسم گرما کی تعطیلات جلدی دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تعطیلات کے بارے میں سرکاری نوٹس بعد میں جاری کیا جائے گا۔ بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بتایا کہ عام طور پر مئی کے دوسرے ہفتے سے گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا جاتا ہے لیکن اس بار محکمے کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 30 اپریل 2025ء سے گرمیوں کی چھٹیاں شروع کریں گے۔
ریاست میں گرمی کی لہر Heat Wave k کے پیش نظر طالب علموں کو انتہائی درجہ حرارت سے بچانے کیلئے یہ ایک احتیاطی اقدام کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق درجہ حرارت میں اضافہ شہر کا درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے، جمعرات کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.4 ڈگری گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آئندہ دنوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ متوقع ہے.