ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بی بی شہید،عاصمہ جہانگیر کے خواب کو پورا کریں گے: قمرزمان کائرہ

بی بی شہید،عاصمہ جہانگیر کے خواب کو پورا کریں گے: قمرزمان کائرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سالک نواز:پاکستان پیپلز پارٹی کلچرل ونگ پنجاب کے زیر اہتمام عاصمہ جہانگیر اور منو بھائی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔قمرزمان کائرہ نے کہا کہ منو بھائی ایک عظیم انسان تھے اور انہوں نے ہمیشہ ہماری تحریک کو آگے بڑھانے کے لئے جدو جہد کرنے کی تلقین کی۔

لاہور پریس کلب میں ہونے والے تعزیتی ریفرنس میں پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ، چودھری منظور، حنا گیلانی، سلیم ہاشمی، حسین نقی، الطاف قریشی اور منی پہلوان سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق طارق نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر اور منو بھائی مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سلیمہ ہاشمی نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر نے اس معاشرے کے پسے ہوئے افراد کی آواز کو بلند کیا جبکہ منو بھائی نہ صرف ایک بہترین لکھاری تھے بلکہ وہ ایک عظیم انسان بھی تھے۔

قمرزمان کائرہ نے کہا کہ منو بھائی ایک عظیم انسان تھے اور انہوں نے ہمیشہ ہماری تحریک کو آگے بڑھانے کے لئے جدو جہد کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے تمام کارکنوں کا فرض ہے کہ پاکستان کو ایسا ملک بنایا جائے جسکا خواب بینظیر بھٹو شہید اور عاصمہ جہانگیر مرحومہ نے دیکھا تھا۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو گالم گلوچ کرنے سے کبھی چوری نہیں چھپتی ، بی بی شہید اور عاصمہ جہانگیر کے خواب کو پورا کریں گے۔