ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینیٹ انتخابات: تحریک انصاف کا حکومت کو ٹف ٹائم دینےکا اعلان

سینیٹ انتخابات: تحریک انصاف کا حکومت کو ٹف ٹائم دینےکا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: سینٹ الیکشن کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔ عمران خان نے اپوزیشن لیڈر کو پنجاب اسمبلی میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی ہدایت کی۔

 تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر نےعمران خان کو سینٹ الیکشن میں دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ روابط پر بریفنگ دی۔ ملاقات میں پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کی کارکردگی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان نے اپوزیشن لیڈر کو پنجاب اسمبلی میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی ہدایت کی۔

ملاقات میں یہ طے کیا گیا کہ عمران خان سینٹ الیکشن سے پہلے لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ ملاقات میں رکن اسمبلی ڈاکٹر مراد راس اور سبطین خان بھی موجود تھے۔ ملاقات بنی گالا اسلام آباد میں ہوئی۔