(عرفان ملک) گلبرگ میں پروفیسر تنظیم قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پولیس نے پروفیسر تنظیم چیمہ کی ایک طالبہ کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق گلبرگ میں پروفیسر تنظیم قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی پولیس نے ایک طالبہ کو حراست میں لے لیا ہے، طالبہ جی سی یونیورسٹی میں ہی بی ایس سی کی طالبعلم ہے، طالبہ نے میسج کیا تھا جس پر پروفیسر جائے حادثہ پر پہنچا تھا، طالبہ سے ملاقات کے چند منٹ بعد ہی نامعلوم افراد نے پروفیسر کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر کے دیگر پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ طالبہ اور پروفیسر کے موبائل فون کا فرانزک ٹیسٹ کروایا جا رہا ہے۔