چیف جسٹس نثار بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس کیلئے ترکی روانہ

چیف جسٹس نثار بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس کیلئے ترکی روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لیے سرکاری دورے پر ترکی چلے گئے۔

چیف جسٹس پاکستان علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے ترکش ایئر لائن کے ذریعے ترکی گئے، چیف جسٹس بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے بعد سعودی عرب جائیں گے، جہاں وہ عمرہ کرنے کے بعد 22 دسمبر کو واپس لاہور پہنچیں گے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار 22 سے 29 دسمبر تک لاہور رجسٹری میں سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار، ملک افضل کھوکھر، ملک سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر سے زمینوں کے قبضے واگزار کرانے، نجی ہسپتالوں میں مہنگے علاج سمیت مختلف مفاد عامہ کے معاملات پر لیے گئے۔ از خود نوٹس کیسز کی سماعت کریں گے، چیف جسٹس پاکستان 17 جنوری دوہزار انیس کو 65 سال کی عمر پوری ہونے پر ریٹائر ہوجائیں گے۔   

Shazia Bashir

Content Writer