ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوگل کا اینڈرائیڈ 17 کیو پی آر 2 بِیٹا 3 اپڈیٹ جاری، کوئیک سیٹنگز میں بڑی تبدیلی

گوگل کا اینڈرائیڈ 17 کیو پی آر 2 بِیٹا 3 اپڈیٹ جاری، کوئیک سیٹنگز میں بڑی تبدیلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گوگل نے اہل پکسل ڈیوائسز کے لیے اینڈرائیڈ 17 کیو پی آر 2 بِیٹا 3 اپڈیٹ جاری کردی، جس میں معمول کی بگ فکسز کے ساتھ صارفین کے لیے کئی نئے فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔

اینڈرائیڈ 17 کی نئی اپڈیٹ میں سب سے نمایاں تبدیلی کوئیک سیٹنگز مینو کو اپنی مرضی کے مطابق ترتیب دینے کی سہولت ہے۔ نئے لے آؤٹ ایڈیٹر کے ذریعے صارفین کوئیک سیٹنگز میں موجود ٹوگلز اور دیگر آپشنز کو اپنی ضرورت کے مطابق ترتیب دے سکیں گے۔

صارفین یہ بھی طے کرسکیں گے کہ کون سے کوئیک ٹوگلز بڑے ٹائلز کی صورت میں دکھائی دیں، جبکہ برائٹنس سلائیڈر اور میڈیا پلیئر کی پوزیشن تبدیل کرنے کا آپشن بھی دستیاب ہوگا۔

گوگل اینڈرائیڈ 17 کے حتمی ورژن میں مزید تھیمنگ آپشنز شامل کرنے کی تیاری بھی کر رہا ہے، جن میں بنیادی رنگوں کی ہیو کو سلائیڈر کے ذریعے ایڈجسٹ کرنے اور مختلف حصوں میں مزید بلر ایفیکٹس شامل کرنے کے آپشنز شامل ہیں۔

نئی اپڈیٹ میں کال پروٹیکشن سے متعلق فیچرز بھی متعارف کرائے گئے ہیں، جن کا مقصد صارفین کو سوشل انجینئرنگ اور فراڈ پر مبنی اسکیمز سے محفوظ رکھنا ہے۔

خاص طور پر کال فارورڈنگ سے متعلق نمبرز ڈائل کرتے وقت اضافی کنفرمیشن ڈائیلاگز دکھائے جائیں گے، تاکہ صارف دھوکے یا غلط ہدایات کے نتیجے میں اپنی کالز کسی دوسرے نمبر پر فارورڈ نہ کر بیٹھیں۔

اینڈرائیڈ 17 کیو پی آر 2 بِیٹا 3 فی الحال اہل پکسل ڈیوائسز کے لیے بِیٹا اپڈیٹ کے طور پر دستیاب ہے، جبکہ نئی خصوصیات میں سے مزید آپشنز حتمی ورژن کے ساتھ عام صارفین تک پہنچنے کی توقع ہے۔