ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قیمت مزید گر گئی

ڈالر کی قیمت مزید گر گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: کاروباری دن کے اختتام پر شہر میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، انٹر بنک میں ڈالر ستر پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں پچاس پیسے سستا ہو گیا۔
 تفصیلات کے مطابق ہفتے کے چوتھے کاروباری دن کے اختتام پر شہر میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ انٹر بنک میں ڈالر ستر پیسے کمی کے بعد ایک سو بائیس روپے اسی پیسے پر دیکھا گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر پچاس پیسے کمی کے بعد ایک سو بیس روپے میں خریدا گیا جبکہ ایک سو اکیس میں فروخت کیا گیا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔بزنس کمیونٹی نے اسٹیٹ بنک سے بڑا مطالبہ کردیا 

 فاریکس ڈیلزز کے مطابق آنے والے دنوں میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہے گا تاہم نئی حکومت کی تشکیل کے بعد ڈالر کی قیمت کا انہصار نئی معاشی پالیسیوں پر ہو گا۔