سٹی 42: اوگرا نے حکومتی پٹرولیم قیمتوں کے طریقہ کار کے تحت 18 ستمبر 2026 سے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔
اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 424 روپے 92 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 43 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 390 روپے 79 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ کی تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے ردوبدل کیا گیا ہے۔