عرفان ملک: شہر میں جرائم کی شرح میں خوفناک اضافہ ،شہری رات کے اندھیرے کے بعد اب دن کے اجالے میں بھی سرعام لٹنے لگے ، نشتر کالونی میں شہری سے ساٹھ لاکھ روپے لوٹ لیے گئے، سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود ملزمان گرفتار نہ ہو سکے ۔
تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی میں 9 اگست کی صبح شہری اسلم اپنی فیکٹری سے 60 لاکھ روپے کی رقم بینک میں جمع کروانے کے لیے جا رہا تھا کہ اسی دوران جب وہ نشتر کالونی مین بازار کے قریب پہنچا تو دو موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے اسے اسلحہ کی نوک پر روک لیا ۔ ڈاکووں کا ایک ساتھی موٹر سائیکل سے اترا اور ڈرائیور کے سر پر بندوق تان لی۔
یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔حواکی بیٹی ایک بار پھر ظلم کا شکار
اسی دوران دوسرے ڈاکو نے شہری کی گاڑی کی ڈگی کھولی اور اس میں موجود پیسوں کا بیگ نکال لیا ۔ پاس ہی لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے تمام مناظر عکس بند کر لیے جس میں ڈاکو بڑے اطمینان کے ساتھ واردات کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ ایک ہفتے سے ذائد کا وقت گزرنے کے باوجود پولیس تاحال کسی ملزم کو نہ تو شناخت کر پائی اور نہ ہی ملزم کو گرفتار کیا جا سکا جو پولیس کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔