سٹی 42: راولپنڈی کی سیشن عدالت نے چونترہ میں ہونے والی ایک کے شہری قتل کیس میں مجرم محمد امین کو سزائے موت سنا دی۔
سیشن عدالت نے محمد امین کو دفعہ 302 تعزیرات پاکستان کے تحت سزائے موت کا حکم دیا،مجرم محمد امین کو مقتول کے قانونی ورثا کو 10 لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیدیا۔
سزائے موت کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کی توثیق سے مشروط قرار دیا گیا،کیس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے سنایا ۔
یادرہے کہ مجرم محمد امین پر تھانہ چونترہ میں شہری ارشد کے قتل کا مقدمہ درج تھا۔