ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین اور بچوں سے زیادتی کے مقدمات، لاہور میں 6 ملزمان گرفتار

خواتین اور بچوں سے زیادتی کے مقدمات، لاہور میں 6 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42لاہور پولیس نے خواتین اور بچوں سے متعلق مختلف مقدمات میں کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق مصطفیٰ ٹاؤن پولیس نے زیادتی کے مقدمے میں مطلوب ملزم حارث کو گرفتار کیا باغبانپورہ پولیس نے زیادتی کی کوشش کے مقدمے میں نامزد ریاض، کاہنہ پولیس نے زیادتی کی کوشش کے الزام میں رمضان، جبکہ شادباغ پولیس نے زیادتی کے مقدمے میں مطلوب ملزم فرید کو حراست میں لے لیا۔

ترجمان کے مطابق سندر پولیس نے زیادتی کے مقدمے میں نامزد نثار اور شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے زیادتی کے مقدمے میں مطلوب قاسم کو بھی گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے، جبکہ دیگر مقدمات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیموں کے چھاپے جاری ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری ہے۔