سٹی 42: لاہور میں ہربنس پورہ پولیس نے بیوی پر تشدد اور اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے شوہر کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی کینٹ کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت وقار کے نام سے ہوئی ہے، جس پر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے اور ہراساں کرنے کا الزام ہے پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس نے ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشنز کے حوالے کردیا ہے۔