(قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت نے 21 سے 23 اگست تک عام تعطیل، 24 اگست کو دفاتر کھولنے کی تجویز دے دی، حتمی منظوری چیف سیکرٹری پنجاب دیں گے۔
خبر پڑھیں۔۔سرکاری ملازمین کی عید سے پہلے عید ہوگئی
ذرائع کے مطابق محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے چیف سیکرٹری کو نوٹ بھیجا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرز پر پنجاب میں بھی عید کے موقع پر تین چھٹیاں دی جائیں۔ تجویز کے مطابق پنجاب میں عید کے موقع پر 21 اگست سے 23 اگست تک عام تعطیل ہوگی جبکہ 24 اگست کو دفاتر کھلیں گے ۔ ان چھٹیوں کی حتمی منظوری چیف سیکرٹری پنجاب دیں گے۔