ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چودھری شجاعت سے نیب حکام کی ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ گچھ

چودھری شجاعت سے نیب حکام کی ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ گچھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: ناجائز اثاثوں کے کیس میں سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت سے نیب حکام نےڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔
 تفصیلات کے مطابق  چودھری شجاعت 11 بجے نیب آفس پہنچے۔واپسی پر میڈیا سے گفتگو بھی نہ کی چودھری برادران کے خلاف دو ارب سے زائد کے ناجائز اثاثہ جات بنانے کی انکوائری زیر سماعت ہے۔دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے متوقع اسپیکر چودھری پرویز الہی کا نمائندہ نیب حکام کے سامنے پیش ہوا جہاں پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے الیکشن کی وجہ سے پرویز الہی پیش نہ ہونے سے مطلع کیا گیا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔پیپکو افسران کو ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری 

 نیب ذرائع کے مطابق چودھری برادران کو دوبارہ بلانے کے حوالے سے نیب حکام فیصلہ کریں گے۔ذرائع کا کہناہے کہ چودھری پرویز الہی کو دوبارہ بلانے کے حوالہ سے جلد فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں۔۔۔