ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی میں حکومتی بنچوں پر ماضی کی اپوزیشن کا قبضہ

 پنجاب اسمبلی میں حکومتی بنچوں پر ماضی کی اپوزیشن کا قبضہ
کیپشن: City42 -Punjab Assembly
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (قذافی بٹ) بدلتا ہے رنگ آسمان کیسے کیسے، پنجاب اسمبلی کی حکمران نشستوں پر ماضی کی اپوزیشن کا قبضہ، ماضی کے حکمران اپوزیشن بنچوں پر چلے گئے۔

خبر پڑھیں۔۔خواجہ سعد رفیق نے تحریک انصاف پر بڑا الزام لگا دیا

صوبائی اسمبلی میں کل تک دوتہائی اکثریت رکھنے والی جماعت مسلم لیگ (ن) حکومتی بنچوں پر براجمان تھی اور ننھی منی اپوزیشن کو بیٹھنے کیلئے صرف تھوڑی سی جگہ درکار تھی۔تحریک انصاف کی یہ اپوزیشن اسمبلی میں بولتی بھی اس کی آواز نقار خانے میں طوطے کی آواز ثابت ہوتی۔ کل تک جن بنچوں پر مسلم لیگ (ن) براجمان رہی، وہاں پی ٹی آئی اور وہ نشستیں جو کل تک تحریک انصاف کا آشیانہ تھیں ان پر مسلم لیگ (ن) براجمان ہے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔میاں محمودالرشید نے پنجاب میں نئے دور کی نوید سنادی
 

Sughra Afzal

Content Writer