سٹی42: آج لاہور اور پنجاب بھر میں لو چلتی رہی، لاہور میں ٹمپریچر 44 ڈگری سیلسئیس تک پہنچا اور گرمی کی لہر کے ابتدائی حملے نے عوام کا عرق نکال ڈالا۔ شام ساڑھے پانچ بجے تک ہوا میں "لو" جیسا احساس پیدا کر رہی تھی، تاہم سورج ڈھلنے کے بعد موسم قدرے بہتر ہوتا گیا۔
کل جمعہ کے روز بھی گرمی کی لہر جاری رہے گی، گرمی کچھ اور بڑھے گی اور ریلیف سورج ڈھلنے کے بعد ہی ملے گا۔ سٹی42 نے گرمی کی اس لہر کی اطلاع 10 مئی کو ہی دے دی تھی۔
گرمی کی لہر کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی ہے، پنجاب، سندھ اور بلوچستان مین بھی ہے، خیبر پختونخوا کے کچھ علاقے بھی گرمی کی لہر کی لپیٹ مین ہیں۔
جمعہ کے دن میٹ ڈیپارٹمنٹ کی فورکاسٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم پنجاب کے پہاڑی علاقوں، شمالی پنجاب اور پختونخوا کے ہزارہ ڈویژن میں کہیں کہیں تھنڈر سٹارم اور معمولی چھینٹے پرنے کا بھی امکان ہے۔
جمعہ کے روز موسم کی امکانی صورتحال
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔تاہم بعدازدوپہرمطلع جزوی ابرآلود رہنے اورتیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اور وسطی اضلاع میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ۔تاہم بعدازدوپہر مانسہرا، ایبٹ آباد، بٹگرام ،کوہستان اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود ررہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
پنجاب صوبہ کے بیشتر اضلاع شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہنے کا امکان ۔ تاہم بعدازدوپہرمری ،گلیات،راولپنڈی،تلہ گنگ، چکوال، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، گجرانوالہ، شیخوپورہ،لاہور اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود ررہنے کے علاوہ تیز /گردآلودہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
سندھ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستانصوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان۔ اس دوران تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان کا موسم
کشمیر میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ۔ تاہم بعدازدوپہر مطلع جزوی ابر آلود ررہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ جبکہ گلگت بلتستان میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے ۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : دادو، تربت 48، ڈی جی خان 47، نور پور تھل، بھکر، بہاولنگر، رحیم یار خان، بہاولپور اور نوکنڈی میں 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
میٹ ڈیپارٹمنٹ کا انتباہ
ملک کے بیشتر علاقے اگلے 03 سے 04روز کے دوران شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے۔ سٹی42 نے گرمی کی اس لہر کی اطلاع 10 مئی کو ہی دے دی تھی۔
* 16سے19 مئی کے دوران ملک کے بالائی علاقوں(وسطی/بالائی پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان)میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
* 16سے20 مئی کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں(سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کا امکان۔