وسیم عظمت: جنگ کی چھٹیاں ختم، کل سے گرمی کا ایک بار پھر آغاز ہو گا۔
لاہور میں گزشتہ ایک ہفتے سے موسم قدرے بہتر رہا، کئی دفعہ ہلکی بارش اور بادل چھائے رہنے کے نتیجہ میں ٹمپریچر میں نمایاں کمی رہی، اس دوران لائن آف کنٹرول پر خونریز جھڑپیں ہوتی رہیں لیکن لاہور "ٹھنڈا" رہا۔
بعد میں 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات دشمن نے پاکستان میں چھ مقامات پر مساجد اور سویلین رہائش گاہوں پر حملے کئے تو پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور ٹمپریچر بہت بڑھ گیا لیکن لاہور بدستور "ٹھنڈا" رہا۔
جمعہ کے روز کشیدگی کی گرمی لائن آف کنٹرول سے چل کر لاہور کے واہگہ بارڈر تک آ گئی، دشمن نے لاہور سمیت کئی شہروں پر 80 سے زیادہ ڈرونوں سے حملے کئے، اس کے بعد رات کو پاکستان کے تین ائیر بیسز پر حملے کر کے باقاعدہ جنگ چھیڑ دی۔ لاہور تب بھی "ٹھندا" رہا۔ لہوریئے خوش دِلی کے ساتھ پاکستان آرمی کے دشمن کو جواب دینے کا انتظار کرتے رہے۔
مکار دشمن کے ان حملوں کا جواب پاکستان نے 26 فوجی تنصیبات پر منہ توڑ حملوں سے دیا، علاقہ میں ٹمپریچر بہت زیادہ برھ گیا لیکن لاہور میں موسم تب بھی "ٹھندا" رہا اوراور شہری بھی پرسکون رہے۔
آج مکار دشمن نے 26 تباہ کن حملوں میں مار کھانے کے بعد پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کر لی تو لاہور میں آج شام بھی موسم ٹھنڈا ہی رہا۔ شہریوں نے جنگ میں دشمن کو دھول چٹانے کی خوشی منائی، مٹھائیاں بانٹیں، بھنگڑے ڈالے، خوش دلی کے ساتھ سسرالیوں کے گھروں مین جا کر انہیں جنگ جیتنے کی مبارک بادیں دیں۔
جنگ بند ہونے کے ساتھ ہی لاہور میں موسم نے کروٹ لی ہے اور اب امکان ہے کہ کل اتوار کے روز شہر کا موسم ایک مرتبہ پھر گرم ہو جائے گا۔ موسم نئی کروٹ اس لئے لے رہا ہے کہ ویسٹرلی وِنڈز کا اثر بتدریج ختم ہو رہا ہے۔
کل اتوار سے گرمی میں اضافہ
موسم کا گہرا مشاہدہ کرنے والوں کا کہنا ہے کہ کل اتوار کے روز بھی لاہور میں، کچھ بادل تو رہیں گے لیکن گرمی میں نمایاں اضافہ ہو گا۔ دوپہر کے وقت ٹمپریچر بڑھ کر 38 ڈگری سیلسئیس تک جا سکتا ہے جو ہوا نہ چلنے کے وقت بڑھ کر 39 ڈگری جیسا محسوس ہو گا۔
پیر ،منگل ، بدھ مزید گرم
کل کا دن گزرنے کے بعد پرسوں پیر کے روز لاہور میں گرمی میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔ ٹمپریچر 39 ڈگری سیلسئیس تک برھ سکتا ہے۔
منگل کے روز گرمی تھوڑی اور بڑھ جائے گی اور ٹمپریچر دوپہر، سہ پہر کے دوران بڑھ کر 39 ڈگری اور اس سے بھی کچھ اوپر تک جا سکتا ہے۔
بدھ کو لاہور میں سخت گرمی کے نئے سپیل کا آغاز ہونے کا خدشہ ہے، ایک بار پھر اپریل کے دنوں کی طرح ٹمپریچر 40 ڈگری سیلسئیس سے اوپر 42 ڈگری تک جا سکتا ہے۔ یہ شدید گرمی کی صورتحال کم و بیش تین دن- جمعہ کے دن تک رہے گی، ٹمپریچر 42 اور 43 ڈگری سیلسئیس جیسا رہے گا۔
شدید گرمی کے تین دن کے بعد گرمی کم ہو جائے گی؟؟
نہیں بلکہ کچھ زیادہ شدید ہو جائے گی اور ٹمپریچر اچانک بڑھ کر 46. 47 ڈگری سیلسئیس تک چلا جائے گا۔ اس دوران ہوا تو آج کل کی ہوا جیسی ہی چلے گی لیکن تب ہم اس ہوا کو "لو" کہنے پر مجبور ہوں گے۔
بچوں کا کیا بنے گا
گرمی کی یہ نئی لہر سکول جانے والے بچوں کے لئے ہیٹ سٹروک اور سن سٹروک کا سنجیدہ خطرہ لائے گی۔ اس گرمی کی شدت مزید بڑھی تو پنجاب کی حکومت کو سکولوں کی چھٹیاں جلدی کرنے پر سوچنا پڑ سکتا ہے۔