فیک اسٹوری سے کرپٹوکرنسی کی قیمت آسمان پر، سرمایہ کاری کرنیوالےپریشان

 فیک اسٹوری سے کرپٹوکرنسی کی قیمت آسمان پر، سرمایہ کاری کرنیوالےپریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک: ''بلوم برگ'' اور ''رائٹر'' کی فیک اسٹوری سے کرپٹوکرنسی کی قیمت آسمان پرپہنچ گئی ۔ وال مارٹ کی تردید پر پھر واپس دھڑام سے زمین پر گر گئی۔

رپورٹ کے مطابق'' بلوم برگ ''اور ''رائٹر'' نے امریکا کی معروف ترین چین ''وال مارٹ'' کے متعلق اسٹوری دی تھی کہ وال مارٹ نے کرپٹو کرنسی قبول کرنے کا اعلان کیا ہے اور '' لائٹ کوائن'' نامی کرپٹو کرنسی وال مارٹ کے سب آؤٹ لیٹس پر قابل قبول ہوگی جس پر دیکھتے ہی دیکھتے کرپٹو کرنسی '' لائٹ کوائن'' کا ریٹ 175 ڈالر سے 240 ڈالر تک پہنچ گیا۔

یادرہے یہ 37 فیصد اضافہ محض بارہ سے پندرہ منٹ میں ہوا  تاہم وال مارٹ نے خبرپھیلتے ہی فوری طور پر  سوشل میڈیا پر تردید جاری کردی جس پر پہلے تو '' لائٹ کوائن'' کی قیمت میں اضافہ رک گیا اور اگلے دن اصل قیمت پر واپس آگئی ۔ '' لائٹ کوائن'' پر سرمایہ کاری کرنے و الے صارفین نے غلط خبر دینے پر بلوم برگ اور رائٹر کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اوراس ضمن میں دیکھتے ہی دیکھتے ٹوئٹر اور سوشل میڈیا کے صفحات پر تنقیدی ٹویٹس کی بھرمار ہوگئی۔