پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری، انگلینڈ نے بھارتی ارمانوں پر پانی پھیر دیا

پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری، انگلینڈ نے بھارتی ارمانوں پر پانی پھیر دیا
کیپشن: Pakistan vs England
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: برطانیہ نے اپنے کھلاڑیوں کی آئی پی ایل سے چھٹی کرادی، بھارت کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی ،پلے آف کے دوران بچے 10 میں سے 9 کھلاڑی بھی نہیں کھیل سکیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل  کے دوسرے مرحلے کے مقابلے 19 ستمبر سے ابو ظہبی میں کھیلے جائیں گے۔ انگلینڈ کے 6 کرکٹر پہلے ہی کسی نہ کسی وجہ سے ٹی-20 لیگ سے ہٹ چکے ہیں اور اب 10 میں سے 9 کھلاڑی  آئی پی ایل کا پلے آف مرحلہ نہیں کھیل پائیں  گے۔یعنی سبھی انگلش کھلاڑی لیگ میچ تک ہی دستیاب رہیں گے۔  تجزیہ کاروں کا کہنا ہے  کہ انگلینڈ ورلڈ کرکٹ کپ کی تیاریوں  کے لئے اپنے کھلاڑیوں کو غیر ضروری طورپر تھکانا چاہتا ہے نہ مصروف رکھنا چاہتا ہے۔
غیر ملکی کرکٹ ویب سائٹ ’کرک بز‘ کی خبر کے مطابق، انگلینڈ ٹیم کو پاکستان میں 14 اور 15 اکتوبر کو دو ٹی-20 مقابلے کھیلنے ہیں۔ ایسے میں کھلاڑیوں کو 9 اکتوبر تک ملک پہنچنا ہے۔  اس لئے کھلاڑیوں کو چھوٹ ملنا کافی مشکل ہے۔ صرف آر سی بی میں شامل جارج گارٹن  اکلوتے کھلاڑی ہیں جو آئی پی ایل کھیل پائیں گے، چونکہ وہ انگلینڈ کے ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں ۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل کے پلے آف کے مقابلے 10 اکتوبر سے شروع ہو رہے ہیں جبکہ فائنل 15 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer