(حاشر احسن) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں عدت کیس کی سماعت کے دوران خاور مانیکا پر تشدد کیس کی سماعت ہوئی ، پی ٹی آئی وکلاء نے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کیلئے درخواست دائر کردی،عدالت نے درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے عدت میں نکاح کیس کی سماعت کے دوران خاور مانیکا پر تشدد کیس کی سماعت ہوئی۔
پی ٹی آئی وکلاء فتح اللہ برکی، زاہد بشیر ڈار کیجانب سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کیلئے درخواست دائر کی، پی ٹی آئی وکلاء کی جانب سے ڈاکٹر بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے ۔عدالت نے سیکشن 23 کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے ،عدالت نے کیس کی اگلی سماعت پر فریقین کو دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔
پی ٹی آئی وکلاء کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے ۔کیس کی مزید سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی گئی ۔ پی ٹی آئی وکلاء کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں خاور مانیکا پر تشدد کا مقدمہ درج ہے۔