ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمانی ساحل کے قریب تجارتی جہاز پر حملہ، 10 بھارتی شہریوں کو بحفاظت نکال لیا گیا، ایک لاپتہ

بھارتی وزارت خارجہ کی تجارتی جہاز 'جی ایف ایس گیلکسی' پر ہونیوالے حملے کی شدید مذمت

عمانی ساحل کے قریب تجارتی جہاز پر حملہ، 10 بھارتی شہریوں کو بحفاظت نکال لیا گیا، ایک لاپتہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک بھارتی وزارت خارجہ نے عمان کے ساحل کے قریب تجارتی جہاز 'جی ایف ایس گیلکسی' پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاز پر سوار 11 بھارتی شہریوں میں سے 10 کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، جبکہ ایک شہری تاحال لاپتہ ہے۔

وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق لاپتہ بھارتی شہری کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، جبکہ عمان میں بھارتی سفارت خانہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور عمانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ خطے میں تجارتی جہازوں پر مسلسل حملے تشویش کا باعث ہیں اور ایسے واقعات علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارت کشیدگی میں کمی اور مسائل کے حل کے لیے سفارتی مذاکرات اور بات چیت کے عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔

بھارتی وزارت خارجہ نے امدادی کارروائیوں میں تعاون پر عمانی حکام کا شکریہ بھی ادا کیا۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کا کہنا ہے کہ سائپرس کے پرچم بردار تجارتی جہاز 'جی ایف ایس گیلکسی' کو آبنائے ہرمز میں ایران کی اسلامک ریولوشنری گارڈ کور (آئی آر جی سی) کے حملے میں نقصان پہنچا۔

سینٹکام کے مطابق حملے کے نتیجے میں جہاز میں آگ لگ گئی اور انجن روم کو شدید نقصان پہنچا، جس کے باعث جہاز اپنا سفر جاری نہ رکھ سکا۔ امریکی حکام کے مطابق جہاز کے عملے کا ایک رکن بھی لاپتہ ہے۔

تاہم ایرانی حکام کی جانب سے اس خبر کے حوالے سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔