ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلاء کی مہم، اب تک کتنے واپس بھجوائے گئے؟

غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلاء کی مہم، اب تک کتنے واپس بھجوائے گئے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلاء کی مہم، محکمہ داخلہ پنجاب کے فارن نیشنل سکیورٹی سیل کی موثر کارروائیاں جاری ہیں ۔ 

ملکی پالیسی کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو انکے وطن واپس بھجوایا جا رہا ہے، اب تک پاکستان سے مجموعی طور پر 25 لاکھ 88 ہزار 16 افغان باشندے وطن واپس بھجوائے گئے، پنجاب سے 1 لاکھ 38 ہزار 342 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو واپس بھجوایا گیا۔ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی گرفتاریاں جاری ہیں ۔ 

حکومتِ پاکستان کی واضح پالیسی کے مطابق قابلِ قبول ویزا کے بغیر تمام افغان شہریوں کا قیام غیر قانونی ہے۔ کریک ڈاؤن کے دوران صوبہ بھر میں رہائشی علاقوں اور مارکیٹس کی جانچ مکمل کی گئی ہے۔ 

غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو گرفتار کر کے ہولڈنگ سینٹرز میں لایا جاتا ہے، پنجاب میں اس وقت 36 ہولڈنگ سینٹرز فعال ہیں جن میں 53 افغان شہری موجود ہیں، ہولڈنگ سینٹرز میں غیر قانونی افغان باشندوں کی عارضی رہائش، رجسٹریشن اور وطن واپسی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو طورخم بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کیا جاتا ہے۔ 

اعداد و شمار پنجاب حکومت کی مؤثر حکمتِ عملی اور فعال انتظامی اقدامات کے عکاس ہیں۔ افغان شہریوں کی واپسی کے قومی مشن میں تمام پاکستانیوں کا تعاون درکار ہے۔ افغان شہریوں کے غیر قانونی قیام، شناخت کی جعلسازی یا مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع ایمرجنسی 15 پر دیں۔ 15 پر اطلاع دینے والوں کی شناخت صیغہ راز میں رکھی جاتی ہے۔ 

واضح رہے کہ کارروائی صرف غیر قانونی طور پر مقیم باشندوں کے خلاف کی جا رہی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کا فارن نیشنل سکیورٹی سیل صوبہ بھر میں مانیٹرنگ اور کوارڈینیشن کر رہا ہے۔