ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا کی سب سے پتلی گاڑی تیار

دنیا کی سب سے پتلی گاڑی تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دنیا کی سب سے پتلی گاڑی تیار، دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔
گاڑیاں تو آپ نے بہت دیکھی ہوں گی، لیکن ایسی گاڑی شاید ہی کبھی دیکھی ہو جو پہلی نظر میں مذاق یا کسی کھلونے جیسی محسوس ہو۔ اٹلی کے ایک مکینک نے دنیا کی سب سے پتلی گاڑی تیار کر کے سب کو حیران کر دیا ہے، جسے 2027 گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل کر لیا گیا ہے۔

 نیلے رنگ کی یہ منفرد گاڑی صرف 50 سینٹی میٹر چوڑی ہے، یعنی تقریباً ایک عام تکیے جتنی۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس میں ڈرائیور کے ساتھ ایک مسافر بھی بیٹھ سکتا ہے، لیکن اس کیلئے تھوڑا حوصلہ ضرور درکار ہے۔

 گاڑی کے اگلے حصے میں صرف ایک ہیڈ لیمپ نصب ہے، جبکہ اس کا منفرد ڈیزائن اسے عام گاڑی کے بجائے ایک چھوٹی کشتی کا روپ دیتا ہے۔ 
 اٹلی سے تعلق رکھنے والے اینڈریا مرازی نے یہ انوکھی الیکٹرک گاڑی 2025 میں ایک فیسٹیول کیلئے تیار کی تھی۔ اسے بنانے کیلئے انہوں نے 1993 کے ایک پرانے گاڑی کے میٹریل کو دوبارہ استعمال کیا۔

 یہ گاڑی وزن میں بھی انتہائی ہلکی ہے، جس کا وزن صرف 264 کلوگرام ہے جبکہ اس کی لمبائی 145 سینٹی میٹر ہے۔ یہ الیکٹرک گاڑی 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہے اور مکمل چارج ہونے پر تقریباً 25 کلومیٹر کا سفر طے کر سکتی ہے۔

 اینڈریا مرازی کے مطابق کئی لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ گاڑی تیز ہوا میں اپنا توازن کھو دے گی، لیکن ان کا کہنا ہے کہ اس کا ڈیزائن محفوظ سفر کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔

 چھوٹی جسامت، منفرد ڈیزائن اور حیران کن صلاحیتوں والی یہ گاڑی دنیا بھر میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer