سٹی42: مسلم لیگ نون کے سینئیر رہنما سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چئیرمین سینیٹر عرفان صدیقی کی ناگہانی وفات پر پاکستان کے سیاستدانوں، سیاسی کارکنوں، عام شہریوں میں افسوس کی لہر دوڑ گئی۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سینیتر عرفان صدیقی کے انتقال پر تعزیت کے پیغام ارسال کرنے والے اولین سیاسی رہنما ہیں۔ دیگر سیاسی رہنماؤں کے تعزیت کے پیگام آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
سوشل پلیٹ فارمز پر سینیٹر عرفان صدیقی کی وفات کی خبر کے ساتھ ان کی ملک و قوم کے لئے گراں قدر خدمات کو دہرایا جا رہا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے پارلیمانی قائد عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت نے ان کے خاندان سے اظہار ھمدردی کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی پاکستان میں جمہوریت کے لیے بے پناہ خدمات ہیں۔
صدر نے عرفان صدیقی کے ایصالِ ثواب کیلیے دعا کی اور ان کے خاندان سے اظہارِ ہمدردی کیا۔
محسن نقوی کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہار افسوس
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھا کا اظہار کیا اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سینیٹر عرفان صدیقی کی صحافتی و سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔محسن نقوی نے کہا سینیٹر عرفان صدیقی مرحوم صحافت کے ساتھ سیاست میں بھی اعلی روایات کے علمبردار تھے۔
عرفان صدیقی مرحوم کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
محسن نقوی نے دعا کی کہ اللہ تعالٰی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطافرمائے۔ آمین۔
وزیراعلی مریم نواز شریف کا سینٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
وزیراعلی مریم نواز شریف نے سینیتر عرفان صدیقی کے انتقال پر برازیل سے مرحوم کے اہل خانہ کے لئے تعزیت کا پیگام بھیجا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے کہا، عرفان صدیقی ناقابل فراموش سیاسی روایات کے علمبردار تھے ۔
مریم نواز شریف نے کہا، پاکستانی سیاست ایک شاندار اور باوقار سیاستدان سے محروم ہو گئی۔
انہوں نے کہا، مرحوم عرفان صدیقی سیاست کا وقار تھے۔ تادیر یاد رکھا جائے گا ۔
مسلم لیگ نون کے کارکنوں اور حامیوں کا سوشل پلیٹ فارمز پر اظہارِ افسوس
سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کی خبر ملتے ہی مسلم لیگ نون کے کارکنوں اور حامیوں میں گہرے افسوس کی لہر دوڑ گئی۔ سوشل پلیٹ فارمز پر سینیٹر عرفان صدیقی کی وفات کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ پاکستانی یوزرز کے اظہارِ افسوس کی شدت کے سبب کچھ ہی منٹ میں سینیٹر عرفان صدیقی کا نام ایکس پر ٹاپ ٹرینڈز مین ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔

