ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے کس سینیٹر نے 27ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دیا؟

پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے کس سینیٹر نے 27ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دیا؟

ویب ڈیسک : پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو اور جمعیت علماء اسلام ف کے سینیٹر احمد خان نے مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اجلاس  میں وزیر قانون اعظم نذیر تاررڑ نے آئینی ترمیمی بل پیش کرنے کی تحریک پیش کی۔

27ویں آئینی ترمیم پیش کرنے کی تحریک پر ایوان میں ووٹنگ کے دوران 64 ارکان سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیم کی شق 2 کے حق میں ووٹ دیا۔

اپوزیشن ارکان بائیکاٹ کرکے سینیٹ سے واک آؤٹ کرگئے، جبکہ پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو اور احمد خان نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔ سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو آئینی ترمیم پیش کرنے کی تحریک کے حق میں کھڑے ہوئے، جے یو آئی کے احمد خان بھی تحریک کے حق میں کھڑے ہو گئے۔