ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

27 ویں ترمیم ؛ ساتھ دینے والی تمام جماعتوں اور آزاد اراکین کے شکر گزار ہیں؛اسحاق ڈار

27 ویں ترمیم ؛ ساتھ دینے والی تمام جماعتوں اور آزاد اراکین کے شکر گزار ہیں؛اسحاق ڈار

سٹی 42: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کوشش کی گئی افہام و تفہیم کے ساتھ معاملات آگے بڑھیں،ساتھ دینے والی تمام جماعتوں اور آزاد اراکین کے شکر گزار ہیں۔

 سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ اہم بل تھا اور میثاق جمہوریت میں اس پر اتفاق کیا گیا تھا، 2002 میں اس پر کام شروع کیا گیا تھا،سپریم کورٹ کے ججز کی سنیارٹی برقرار رہے گی،ججز کے تبادلوں کے معاملے میں تبدیلی کی گئی ہے،تمام تبدیلیاں اس ترمیم کے ذریعے لائی گئیں۔ 

 اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ ساتھ دینے والی تمام جماعتوں اور آزاد اراکین کے شکر گزار ہیں،ہم نے حکومت کو مشورہ دیا کہ یہ بل سینیٹ میں لایا جائے،دونوں ہاوسز کی کمیٹیوں نے مل کر اس پر کام کیا،کئی ترامیم آئیں اور ان پر بھی غور کیا گیا۔
 اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ابتدائی مسودے میں این ایف سی سے لے کر تعلیم آبادی تک کے امور شامل تھے،کوشش کی گئی افہام و تفہیم کے ساتھ معاملات آگے بڑھیں،پیپلز پارٹی سے این ایف سی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی،پیپلز پارٹی معاملات کو سی ای سی میں لے کر گئی۔  وزیر اعظم شہباز شریف نے معاملات کو بات چیت سے آگے بڑھایا،صحت تعلیم آبادی سے لے کر بہت سی چیزیں درست کرنے والی ہیں،ان تمام امور کو آگے لے جا کر بات چیت سے آگے بڑھائی جائیں گی۔